i پاکستان

سی پیک پر کام کی رفتار تیز کرنے پر غور،13 ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا اجلاس آج سے شروع ہوگاتازترین

May 23, 2024

پاکستان اور چین کے مابین سی پیک پر کام کی رفتار تیز کرنے پرغور کیلیے 13 ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا اجلاس آج (جمعہ ) سے شروع ہوگا ۔ یہ اجلاس ورچوئلی ہوگا اور پاکستانی وفد کی قیادت وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے جبکہ چینی وفد کی قیادت این ڈی آر سی کے چیئرمین کریں گے۔ذرائع کے مطابق جے سی سی کی صدارت وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این ڈی آر سی مشترکہ طور پر کریں گے، جس میں سی پیک کے دوسرے مرحلے کے اہم منصوبوں پر گفتگو ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے سی سی میں مواصلات، سیکیورٹی، انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر گفتگو ہوگی جبکہ سی پیک کے تحت توانائی و اقتصادی ترقی اور زراعت کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی انجینئرز و افراد کی سیکیورٹی پر بھی بات ہوگی اور چینی افراد کی سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی