چائنا تھری گورجز ایشیا افریقہ لمیٹڈ (سی ٹی جی اے ایل ) اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این ) نے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ(کے ایچ پی پی) کے ارد گرد کے مختلف علاقوں میں قدرتی رہائش گاہوں کے تحفظ کے لیے اتفاق کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چائنا تھری گورجز کارپوریشن (سی ٹی جی)اور چائنا تھری گورجز انٹرنیشنل کارپوریشن (سی ٹی جی آئی) کی جانب سے قائم کردہ انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی سی ٹی جی اے ایل کے ایک بیان کے مطابق حال ہی میں بیور، پنجاب میں "بائیو ڈائیورسٹی مینجمنٹ پلان" کے نفاذ دفتر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ بیان کے مطابق دفتر کروٹ پروجیکٹ کے ارد گرد حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے کام کو مربوط کرنے میں مدد کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق سی ٹی جی اے ایل حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی پالیسی پر فعال طور پر عمل پیرا ہے اور پاکستان میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) اور کمیونٹی انویسٹمنٹ پروگرامز (سی آئی پی) میں حصہ ڈال رہا ہے۔ سی آئی پی کے تحت ، کروٹ ایچ پی پی کے نفاذ کے حصے کے طور پر ، متعدد منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے اور مقامی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مارچ میں آربر ڈے کے موقع پر کمپنی نے پھلدار درختوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک رضاکارانہ سرگرمی کا اہتمام کیا تھا۔ادر پرو کے مطابق سی ٹی جی اے ایل نے ماہی گیری کا عالمی دن بھی منایا اور مقامی کمیونٹی اور اسکول کے بچوں کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا تاکہ انہیں مچھلیوں اور ان کی رہائش گاہوں کے تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کیا جاسکے۔ گزشتہ سال کروٹ ایچ پی پی نے خطرے سے دوچار انواع کی حفاظت کے لیے دریائے جہلم میں ماشیر مچھلیوں کے تقریبا5000بچے چھوڑے تھے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی