i پاکستان

شوال چا ند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگاتازترین

March 29, 2025

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (اتوار کو) وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔کراچی میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اتوار کو زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا مطلع صاف ہو گا اور شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ ماہر فلکیات اور محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان 29 دن کا ہونے اور شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی