i پاکستان

شیر افضل مروت کو کہہ دیا آئندہ ایسی باتیں نہیں کرنی، پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے،شیر افضل کے چیئرمین پی اے سی سے متعلقتازترین

April 24, 2024

ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی ) سے متعلق بیان پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پارٹی کے کچھ رہنما عمران خان کو مجبور کر رہے تھے کہ شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نہ لگایا جائے اور کسی اور کا نام دیا جائے تاہم عمران خان نے ان کی چال الٹ دی۔ بیرسٹر گوہر نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے شیر افضل مروت کو کہہ دیا ہے آئندہ آپ کو ایسی باتیں نہیں کرنی، پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے۔ بیرسٹر گوہر سے پوچھا گیا شیر افضل مروت کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ اسپیکر پی اے سی چیئرمین نہیں چاہتے؟ جس پر انہوں نے کہا آپ دوبارہ شیر افضل مروت سے پوچھیں گے تو وہ ایسی بات نہیں کہے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا ہم کنگز پارٹی نہیں نہ ڈکٹیٹر شپ ہے کہ اجارہ داری ہو، کور کمیٹی میں 70ممبر ہیں، میٹنگز میں سب کھل کر بات کرتے ہیں، ہم مشترکہ فیصلے کرتے ہیں جس میں پارٹی کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی