i پاکستان

صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت، ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری' سماعت5اپریل تک ملتویتازترین

April 03, 2025

کراچی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے)کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 5اپریل تک ملتوی کردی۔کراچی کی سٹی کورٹ میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کردئیے۔ عید کی تعطیل کے باعث ایف آئی اے کو عدالتی نوٹس کی تعمیل نہیں ہو سکی تھی۔عدالت نے کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔ فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ اور غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمات قائم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی