سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 35فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال پہلے 8 ماہ میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو 480ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 733ملین ڈالر مقابلہ میں 35فیصد کم ہے۔اعداد وشمار کے مطابق فروری میں سفری خدمات کی برآمدات کاحجم 61ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 46فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال فروری میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو 112ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔جنوری کے مقابلہ میں فروری میں سفری خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 16فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جنوری میں سفری خدمات کی برآمدات کاحجم 73ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو فروری میں کم ہو کر 61ملین ڈالرہو گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی