صدر مملکت آصف علی زرداری کا کراچی کے نجی اسپتال میںعلاج جاری ہے۔ذرائع کے مطابق انفیکشز ڈیزیز کے ماہر ڈاکٹرز نے صدر زرداری کا معائنہ کیا اور صدر مملکت کو مزید ایک دو دن اسپتال میں گزارنے کا مشورہ دیا۔ذرائع نے بتایاکہ صدر زرداری کا علاج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے اور ان کی طبیعت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی