i پاکستان

صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر و نعت خواں مظفر وارثی کی آج 14ویں برسی منائی جائے گیتازترین

January 27, 2025

صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر و نعت خواں مظفر وارثی کی14ویں برسی آج 28جنوری کو منائی جائے گی وہ 28جنوری2011ء کو طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔عہد ساز شاعر مظفر وارثی دسمبر1933ء کوبھارت کے شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے ان کا شمار ملک کے نمایاں شعرا ء میں ہوتا ہے وہ عہد حاضر کے معروف نعت خواںہیں انہوں نے حمد،نعت،سلام،غزل اورگیت وغیرہ میں بھی طبع آزمائی کی۔مظفر وارثی کو ان کی معروف حمد ''اے خدا،اے خدا'' اور نعت ''میرا پیمبر عظیم تر ہے'' سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔مظفر وارثی اردو ادب کے مستند اور معتبر شاعر و نعت خواں تھے انہیں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جا چکا ہے وہ 28جنوری2011ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی