مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی راہنما میمونہ شاہ نے کہاکہ سانحہ پشاورپاکستان کا سیاہ ترین دن ۔ جب آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔آج بھی معصوم شہید بچوں کی ماوں کے آنسو خشک نہیں ہوئے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ وہ انسانیت کے دشمن ہوتے ہیں۔سانحہ آرمی پبلک سکول کے (شہید)بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کیا۔جب بھی اس واقع کو یاد کریں تو روح کانپ جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میمونہ شاہ نے مزید کہا کہ APC کے بچوں نے اپنی جانوں کے نذرانے اس ملک و قوم کے لیے دی ہیں جن کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔ پوری قوم دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پاک آرمی کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا سانحہ پشاور جب بھی یاد کرتے ہیں تو روح کانپ جاتی ہے دہشت گردوں نے انتہائی بے دردی کے ساتھ معصوم بچوں کو شہید کیا۔ہم آج کے دن اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔ ملک میں امن کے قیام اور دفاع کے لیے پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیورا کی طرح کھڑے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی