سابق امیدوار اسمبلی و راہنما پاکستان تحریک انصاف مولانا محمد الطاف بٹ نے کہا ہے کہ سانخہ مشرقی پاکستان کی یاد آج بھی ہمیں مغموم کرتی ہے، ہماری سیاسی قیادت کی نااہلی نے ملک دو لخت کر دیا، بد قسمتی سے کرداروں کا تعین نہ ہو سکا، پڑوسی دشمن ملک بھارت نے مکتی باہنی کو پروان چڑھایا اور لسانی عصبیت کو ہوا دے کر بنگلہ دیش کی عوام میں وفاق کے خلاف نفرت کا بیج بویا۔ الطاف بٹ نے کہا کہ افواج پاکستان نے مشرقی پاکستان بچانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں اور بہادری سے لڑی بد قسمتی سے نا اہل سیاسی قیادت کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑا۔ الطاف بٹ نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کی گئی غلطیوں سے سبق سیکھیں، مملکت عزیز اج بھی بے پناہ سیاسی معاشی چیلنجز کا شکار ہیاس سے ملکر نبردآزما ہونا پڑے گا۔ دشمن ملک بھارت آے روز مملکت عزیز میں دہشت گردی کا ارتکاب کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم ستم کی انتہا کیے ہوئے ہے، الطاف بٹ نے مزید کہا کہ سانخہ مشرقی پاکستان ہم پر قرض ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی