i پاکستان

سانحہ اے پی ایس شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،خورشید حسینتازترین

December 16, 2022

ہم اپنے ننھے منے شہدا اور بہادر اساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،شہید جمہوریت نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے دن رات ایک کرتے ہوئے تاریخ میں امر ہو گئیں، سانحہ اے پی ایس کے بعد پاکستانی قوم نے متحد ہو کر دہشت گردی کو شکست دی۔ان خیالات کا اظہار ڈویژنل سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی خورشید حسین کیانی نے گزشتہ روز شہدائے اے پی ایس پشاور کی یاد میں زوالفقار علی بھٹو شہید برج نلوچھی پر شمعیں روشن کرنے کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران قربانیوں کی تاریخ رقم کی، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس سانحہ نے ہر انسان کو خون کے آنسو رلا دیا تھا،انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید ہونے والے بچوں کے عظیم والدین کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یادہمارے دلوں سے کبھی مٹائی نہیں جا سکتی، آج بھی اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یاد میں ہماری آنکھیں نم ہیں۔ دلوں میں جذبہ اور وطن کو محفوظ رکھنے کی امنگ جوان ہے، اے پی ایس پشاور کے شہداء کے والدین کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ان بچوں کی قربانی کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔انہوں نے شہداء آرمی پبک سکول کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی