وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا ایک غمناک ترین واقعہ ہے، سفاک دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو حملہ کر کے شہید کیا، آٹھ برس بعد بھی سانحہ کا زخم تازہ ہے،سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس)کی برسی کے موقع پر پیغام میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہدا نے قوم کو دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف یکجا ہونے کی راہ دکھائی، قوم نے ملکر ملک سے دہشت گردی کو شکست دی، آج کا دن اے پی ایس شہداکی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں، والدین اور بہادر اساتذہ کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دعا ہے اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔(آمین)۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی