i پاکستان

سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کی نویں برسی26جنوری کو منائی جائے گیتازترین

January 23, 2025

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کی نویں برسی26جنوری کو منائی جائے گی وہ1982 ء سے 1992 ء تک پاکستان کے وزیر خارجہ رہے۔پاکستان کے سابق سفیر اور وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان1920ء کو رام پورمیں پیدا ہوئے،انہوں نے 1940ء میں فوج میں کمیشن حاصل کیا اور دوسری جنگ عظیم میں حصہ لیا،وہ 1969ء سی 1971 ء تک مشرقی پاکستان کے گورنر رہے1973ء سی1979ء تک سوویت یونین،فرانس اور امریکہ میںسفیر رہے،وہ1982ء سے 1986ء تک اور 1988ء سی1992ء تک پاکستان کے وزیر خارجہ رہے،انہیں دنیا کی دس بڑی زبانوں پرعبور حاصل تھا وہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکر ٹری کے خصوصی نمائندے بھی رہے۔صاحبزادہ یعقوب خان26جنوری 2016ء کو 95برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی