i پاکستان

سعودی وزیرِ خارجہ عزت مآب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود، سعودی وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد آمدتازترین

April 16, 2024

سعودی وزیرِ خارجہ عزت مآب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود، سعودی وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد آمد وفد میں سعودی نائب وزیرِ برائے سرمایہ کاری عزت مآب انجینئیر ابراہیم بن یوسف المبارک، سعودی وزیر برائے ماحولیات، آبی وسائل و زراعت عزت مآب انجینیئر عبدالرحمن بن عبدلامحسن آلفضلی، سعودی وزیرِ صنعت و معدنی وسائل عزت مآب انجینیئر بندر بن ابراہیم بن عبداللہ آلخریف اور اعلی سعودی حکام و سفارتی اہلکار شامل. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفد کی وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات ملاقات میں وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا اور سعودی قیادت، خادم الحرمین شریفین عزت مآب سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا. سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا. وزیرِ اعظم. . دورہ، پاکستان سعودیہ اسٹریٹجک و تجارتی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے. وزیرِ اعظم. پاکستان، دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں تعاون کے مزید فروغ کا خواہاں ہے. وزیرِ اعظم. ملاقات میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی