محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کراچی میں مون سون کی معمول سے 100فیصد سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔ کمشنرکراچی کے زیرصدارت مون سون کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کے اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے متعلقہ محکموں کو خبردار کردیا، کہا رواں برس جولائی سے اگست تک100فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ کمشنر کراچی نے صورتحال کے پیش نظر کے ایم سی، کے ڈی اے اور دیگر اداروں کو کنٹی جنسی اور ایمرجنسی پلانز مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔ پی ڈی ایم اے حکام نے شرکا کو بتایا کہ کراچی میں کل198 نشیبی علاقے ہیں جس میں سے29 حساس ہیں، کمشنرکراچی نے شدیدبارشوں کے پیش نظراداروں کو ہنگامی پلان بنانے کی ہدایت کی، کہا کے ایم سی، کے ڈی اے، ٹی ایم سیز ودیگرادارے ایمرجنسی پلانز مرتب کرلیں، متعلقہ ادارے تیارنہ ہوئے توبڑا نقصان ہوسکتاہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی