i پاکستان

ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں خواتین، بچوں سمیت 24 افراد زخمی ہو گئےتازترین

December 15, 2023

ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ کے قریب مزدا ٹرک اور کوسٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حیدر آباد میں ایم نائن موٹروے پر سیمنٹ فیکٹری کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے چھوٹا ٹرک الٹ گیا، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو نوری آباد ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا، متاثرہ ٹرک کراچی سے حیدر آباد جا رہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی