i پاکستان

عمران خان کے طبی معائنے کیلئے نئی درخواست دائرتازترین

January 31, 2026

پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے لیے نئی درخواست دائر کردی۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے نئی درخواست دائر کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے آگاہ نہ کرنا تشویشناک ہے، حکومت نے عمران خان کی صحت سے متعلق آگاہ کرنے میں بہت دیر لگائی اور مکمل معلومات بھی نہیں دیں۔بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے تاکہ ان کی صحت سے متعلق تشویش ختم ہو ۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاقی وزرا کو اپنے آپ پر یقین نہیں تو بانی پی ٹی آئی پر کیا یقین دہانی کروائیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کو مثبت پیشرفت قرار دیدیا اور کہا کہ اجلاس میں اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور بعض اہم فیصلے بھی ہوئے ہیں۔اجلاس میں علامہ راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی نے شرکت کی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم کی آڈیو لیک کوغلط انداز دیا گیا، بانی کی صحت ، پارٹی امور اور تحریک سے متعلق باتیں اندرونی ہوتی ہیں ، ایسی چیزوں کو تصدیق کے بغیر آگے نہیں پھیلانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی