وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے گھنٹوں غوروخوض کے بعد اہم فیصلے کیے، این ایس سی اجلاس میں دو بڑے فیصلے بھی ہوئے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی، ملک میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔ انہوںنے کہا اقتصادی روڈ میپ معیشت کی بحالی کیساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی