انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 9مئی کے 13 مقدمات کی سماعت کی،ملزمان میں چالان نقول کا عمل مکمل نہ ہونے پر فرد جرم کی کاروائی 3مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہست گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجدعلی شاہ نے9مئی سے متعلق 13مقدمات کی سماعت کی،دوران سماعت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب،شیخ رشید، شیخ راشد شفیق،راجہ بشارت و دیگر عدالت پیش ہوئے۔وکلائ صفائی ملک فیصل ایڈوکیٹ اور غلام مرتضی حسنین سنبھل، اور سرکاری پراسیکیوٹرز عدالت پیش ہوے، سماعت کے موقع پر عدالت پیش ہونے والے ملزمان میں کیسز کی نقول تقسیم کی گئیں۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی عدالتی روبکار پر حاضری لگائی گئی
جبکہ دیگر ملزمان کی حاضری معافی کی آنے والی تمام درخواستیں بھی منظور کر لی گئیں ہیں،بعد ازاں عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں 3 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی اور باقی 10 مقدمات کے چالان بھی آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم دیاہے اور ساتھ ہی عدالت نے 13 مقدمات کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی ہے، یاد رہیکہ سانحہ 9 مئی کے بعد راولپنڈی پولیس نے تھانہ آر اے بازار میں مقدمہ نمبر 708، تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 563،تھانہ کینٹ میں مقدمہ نمبر 836، تھانہ ریس کورس میں 759، تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 2106، تھانہ صادق آباد میں مقدمہ نمبر 2076، تھانہ سول لائن میں مقدمہ نمبر 981، تھانہ وارث خان میں مقدمہ نمبر 914، تھانہ مورگاہ میں مقدمہ نمبر 397، تھانہ صدر واہ میں مقدمہ نمبر 744 اور تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ نمبر 940 درج کیا تھا ان مقدمات میں سابق چیئرمین کو 8 جنوری کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی