ریلویز پولیس اور اسپیشل برانچ نے راولپنڈی اسٹیشن پرکارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے جعلی کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم شعیب قدیرپنجاب پولیس کی ٹی شرٹ پہن کر راولپنڈی اسٹیشن میں داخل ہوا تھا، جعلی پولیس اہلکار کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کو مشکوک حالت میں دیکھ کر اسپیشل برانچ کے سب انسپکٹر نے پوچھ گچھ کی تو ملزم نے خود کو پنجاب پولیس کا کانسٹیبل ظاہر کیا، کارڈ طلب کرنے پر پیش نہ کرسکا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی