پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی میں اصل میں بڑا اجتماع ہوگا، لاکھوں لوگ راولپنڈی آئیں گے ، تاریخ میں اس سے پہلے ایسا اجتماع نہیں ہوا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر الزام لگا یا گیا ، انہوں نے قانون کے مطابق گھڑی بیچی تھی ، عمران خان اور پی ٹی آئی ہی پاکستان میں کرپشن کے خلاف بیانیے پر کھڑے ہیں، عمران خان یا پی ٹی آئی پر کوئی بھی الزام لگے تو ہمارے پاس جواب ہوناچاہیے ، جتنا ہم دوسروں کو جوابدہ سمجھتے ہیں ا س سے زیادہ خود کو سمجھتے ہیں ، عمران خان سے پہلے پاکستان میں کرپشن کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا ۔ پہلے کہا جاتا تھا کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے ، عمران نے یہ سوال اٹھایا کرپشن کا معاملہ عمران خان نے آکر اٹھایا ہے ۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو غیر قانونی طریقہ استعمال کرتے ہوئے سازش کرکے ہٹایا گیا ،صرف ایک ہی سکینڈل پر بار بار بات کی جاتی ہے ۔
بطور وزیراعظم عمران خان 2018میں پہلی بار سعودی عرب گئے ، سعودی عرب میں بادشاہ سلامت سے ملاقات ہوئی ۔ انہوں نے عمرا ن خان کو ایک گھڑی تحفے میں دی ، عمران خان اور پی ٹی آئی ایک ہی جمہوری نظام کیلئے کھڑے ہیں ، سوالات ہونے چاہیے لیکن جھوٹے نہیں ،کوئی سوال اٹھے تو جواب بھی دینا چاہیے ، جیو میں شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں جھوٹ بالا گیا ، کیبنٹ ڈویژن نے گھڑی کی ویلیو 10کروڑ روپے کے قریب لگائی ۔ رول کے مطابق 20فیصد اداکرکے یہ تحفہ عمران خان کی ذاتی ملکیت میں چلاگیا ،یہ جو تحفہ تھا اسے مارکیٹ میں عمران خان نے بیچ دیا ، یہ تحفہ مارکیٹ میں 5کروڑ70لاکھ کا بکا، کوئی بھی وزیراعظم یا وزیر باہر جاتاہے تو وہاں کی حکومت کوئی نہ کوئی تحفٹہ دیتی ہے ، خان صاحب کے گواشواروں میں بھی اسے ظاہر کیا گیا ، الیکشن کمیشن میں اس کو ڈکلیئرڈ کیا گیا ، سعودی عرب نے جو بھی تحائف دیئے وہ عمران خان نے وصول نہیں کئے ، جب یہ گھڑی ملی تو فارن آفس کے چیف آف پروٹوکول نے وہ تحفہ وصول کیا ۔
رولز کے مطابق چیف آف پروٹوکول نے تحائف وصول کرکے توشہ خانہ میں جمع کرائے ، کابینہ ڈویژن رسیو جاری کرتی ہے جو متعلقہ ادارے کو جاتی ہے ، توشہ خانہ تحفے کی ملکیت کا تعین کرتا ہے ، وزیراعظم آفس کو لکھ کر بھیج جاتا ہے کہ جو تحفہ ملا تھا اس کی قیمت یہ ہے ، پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو رول تھا جو تحفہ ملا اس کی 20فیصد ادا کرکے رکھ سکتے ہیں۔ ہم نے آکر اس قانون کو تبدیل کیا اور 20فیصد بڑھا کر 50فیصد پر لے گئے ۔ آج تک اسی قانون پر تمام وزائے اعظم اور سرکاری آفیسرز نے 20فیصد پر تحائف رکھے تھے ۔ عمر ظہور کے خلاف منی لانڈرنگ کا کس ہے ، عمر ظہور کے خلاف دبئی میں قانونی کارروائی کرنے کافیصلہ کیا ہے ، میڈیا گروپ کے خلاف لندن میں قانونی کارروائی کا آغاز کررہے ہیں ِ ٹی وی چینل کے پروگرام میں عمر فاروق ظہور کو لایا گیا اور کہا گیا کہ گھڑی اس نے خریدی ،بتانا چاہتا ہوں کہ عمر فاروق ظہور نامی بندے کو گھڑی نہیں بیچی گئی ، احسن جمیل گجر نے واضح طور پر کہا کہ فرح کبھی بھی عمر ظہور سے نہیں ملی ۔ عمر فاروق ظہور ناروے کے شہری ہیں اس کے بھائی جیلوں میں ہیں، عمر فاروق ظہور پر خود کیس بنا ہوا ہے ، بعد میں وہ پاکستان آئے ، عمر فاروق ظہور نے پاکستان میں صوفیہ مرزا سیشادی کی ، نجی ٹی وی پروگرام میں جھوٹ بولا گیا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی