گورنمنٹ گریجویٹ کالج سکتھ روڈ سٹیلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں پرنسپل نے غیر قانونی اکیڈمی کھول لی ،سرکاری کالج میں نجی اکیڈمی کی کلاسیں شروع کرنے کے لیے کسی سے قسم کی اجازت نہیں لی گئی،نجی اکیڈمی کی کلاسیں شام 4بجے سے رات 9بجے تک کالج کے بی ایس بلاک میں ہور ہی ہیںنجی اکیڈمی سے75ہزار روپے کرایہ وصول کررہے ہیں ۔ اس خبر رساں ادارے کے مطابق راولپنڈی کے بڑے سرکاری کالج گورنمنٹ گریجویٹ کالج سکتھ روڈ سٹیلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں پرنسپل ڈاکٹر اطہر قسیم نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے کالج کے بی ایس بلاک میں نجی اکیڈمی ٹورشیا کی کلاسیں شروع کردی ہیں جہاں پر شام 4بجے سے 9بجے تک نجی اکیڈمی میں 250سے زائد طلبہ و طالبات روزانہ آرہے ہیں اور کلاسیں لے رہے ہیں، سرکاری کالج میں نجی اکیڈمی کھولنے کے لیے کسی سے اجازت نہیں لی گئی ہے ۔ذرائع کاکہناتھا کہ نجی اکیڈمی سرکاری وسائل ک استعمال کرکے پیسے کمارہی ہے اور نقصان سرکاری کالج کوہورہاہے اس پورے عمل کی پرنسپل ڈاکٹر اطہر اور کالج کے ایک اور استاد صابر علی نگرانی کررہے ہیں ۔ڈائریکٹر کالجز شیر احمد نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ سرکاری کالج میںاکیڈمی کھولنا غیرقانونی ہے ہمارے معلومات میں ایسا کوئی کالج نہیں ہے کوئی کھولے گا تو کارروائی کریں گے اس سے پہلے ان سے سوال کیاگیا کہ سرکاری کالج میں اگر ہم اکیڈمی کھولیںتو کیا آپ ہمیں اجازت دیں گے جس پر انہوں نے کہاکہ آپ میرے دفتر آجائیں وہاں بات کرلیتے ہیں ۔کالج پرنسل اطہرقسیم نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ ٹورشیا اکیڈمی ہمیں 75ہزار روپے ماہانہ کرایہ اداکررہی ہے اس لیے ہم نے عمارت ان کو کرائے پر دی ہے۔(محمداویس)
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی