i پاکستان

راول ڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں پراسرار طور پر ہلاکتازترین

July 27, 2024

راول ڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں پراسرار طور پر ہلاک ہوگئیں۔ڈیم میں سٹاک کیا جانے والا لاکھوں کی تعدادمیں مچھلی کا بچہ بھی مر گیا۔ ہلاک مچھلی میں رہو، چائینہ، گلفام، موہری، سلور، گراس، بگ ہیڈ اور سنگاڑا شامل ہیں،ٹھیکہ دارعملہ مری ہوئی مچھلیاں اٹھاکرتلف کرنے میں مصروف ہے،مرنے والی مچھلی اورڈیم کے پانی کا فرانزک کروائیں گے۔ مقامی افراد کا کہنا ہیکہ ڈیم میں پانی کا لیول انتہائی کم ہو گیا ہے،آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مچھلی مر جاتی ہے،ہر سال ایسا ہوتا ہے،چھوٹی مچھلی مر جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی