i پاکستان

ایک ماہ کیلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکانتازترین

January 28, 2026

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر ،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دیدی۔ درخواست منظور ہو نے کی صورت میں ایک ماہ کیلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سی سی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ دسمبرمیں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جب کہ ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ ماہ دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی۔سی سی پی اے کا مزید بتایا کہ ایک ماہ میں ہائیڈل سے 18.07 فیصد بجلی کی پیداوار رہی۔ دسمبر میں مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13.99 اور درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد رہی۔ قدرتی گیس سے 11.20 جب کہ درآمدی گیس سے 17.24 فیصد پیداوار رہی۔ اس کے علاوہ نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار 25.05 فیصد رہی۔سی پی پی اے کی اس درخواست پر نیپرا اتھارٹی آج (جمعرات کو)سماعت کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی