i پاکستان

پشاور میں مردہ بھینسوں کا گوشت فروخت کئے جانے کا انکشاف، ملزمان گرفتارتازترین

December 23, 2023

پشاور میں مردہ بھینسوں کا گوشت فروخت کئے جانے کا انکشا ف ہوا ہے۔ محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مردہ بھینسیں برآمد کرلیں اور 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے مطابق 3 بیوپاریوں اور2 قصائیوں کو 30دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا تھا کہ مردہ جانوروں کا گوشت رنگ روڈ پر ہوٹل کو سپلائی کیا جارہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی