سندھ ہائی کورٹ میں پروین رحمان قتل کیس کی سماعت کے دوران اعظم سواتی کیس کا ذکر بھی ہوا جس میں عدالت نے آئی جی کو اعظم سواتی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف بھی کیسز بن رہے ہیں ، جسٹس کے کے آغا نے سوال کیا کہ اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی الزام میں کئی مقدمات کیسے درج ہوئے ہیں ؟ جسٹس کریم خان آغا نے کہا کہ سابق وزیراعظم سیاسی انتقام کی بات کر رہے ہیں، اعظم سواتی ایک سینیٹر ہیں ان کے خلاف کیسز کیسے ہو رہے ہیں؟ بتائیں، ایک واقعے کی ایک سے زائد ایف آئی آرز کیسے درج ہو رہی ہیں؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی