پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پوری قوم انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے، باہر والوں کی بات سر جھکا کر ماننی پڑتی ہے کیونکہ ہم بھکاری ہیں، یہ قوم بھکاری نہیں، امریکا کی بات ہم کیوں مانیں، اب فیصلہ ہوگا تو فیصل آباد، تاندیانوالہ اور چک جھمرہ میں ہوگا، ملک میں 75 سال سے مذاق چل رہا ہے، کبھی عوام کے مستقبل کے فیصلے لندن اور امریکا میں ہورہے ہیں۔پیر کے روز چک جھمرہ میں حقیقی آزادی مار چ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف وسابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر پر ان کے ہمراہ علی نیازی بھی موجود تھے ۔
علی نیازی کو چار گولیاں لگیں، اللہ کا شکر ہے کہ زخمی ہونے کے باوجود ان کا جذبہ پہلے سے بھی زیادہ ہے ، گولی لگنے سے کپتان بھی زخمی ہوا ، کپتان گولی لگنے سے اپنے خون کو دیکھنے کے بجائے دوسروں کی فکر کررہا تھا ۔ کپتان اپنی جان پر حملے باوجود دوسروں کا سوچتا رہا۔ انہوں نے کہا جنرل اکرم ساہی نے خاکی دوری پہن کر ملک کا دفاع کیا ۔ ملک کی آزدی کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال ۔ دشمن کو گولیوںکے سامنے اپنے سینے کو رکھا تین نسلوں سے میرا خاندان بھی یہی کررہا ہے ، ہمیں ان پر جتنا فخر ہو کم ہے ، جنرل اکرام ساہی کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ کپتان نے ثابت کیا کہ اپنی قوم اور جان دینے کیلئے وردی پہننا ضروری نہیں، اسد عمر نے کہا کہ کپتان جب کہتا ہے کہ میری جان سے زیادہ قوم کی آزادی ضروری ہے ، اس نے ثابت کیا کہ وہ اس پر یقین رکھتا ہے ، جس طرح عمران خان ثابت قدم دیا ، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔ عمران خان کو اپنی زندگی گزار چکے ۔
ان کی جدوجہد نوجوانوں کیلئے ہے ، جو کپتان سے بے وفائی کرے گا اس کی سیاست ختم ہوجائے گی ، ان کا مزید کہناتھا کہ گولیاں کھا کر بھی ورکرز کا جذبہ بہت بلند ہے ، عمران خان نے پاکستان کیلئے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالی ،مجھے یقینہے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی رہے گی ، اس ملک میں 75سال سے مذاق چل رہا ہے ، آپ کے مستقبل کے فیصلے لندن ، امریکا توکبھی بند کمروں میں ہورہے ہیں۔ ہم نے پاکستان کے عوام کو پیغام دیا کہ ہم کوئی غلام تو نہیں عمران خان نے ساری جدوجہد نوجوان کے مستقبل کیلئے کررہے ہیں مجھے تو بزرگ شخص پر بھی جذبہ ابھرتا ہوا نظر آیا ۔اتنا جذبہ رانا ثناء اللہ میں بھی کبھی نظر نہ آیا ۔کیا رانا ثناء اللہ تم میں اتنا جذبہ ہے ؟عوام نے 17جولائی کو ایک لوٹے کی سیاست کو دفن کردیا ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری انتخابات کرائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی