i پاکستان

پنجاب، نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ کو مفت کتابیں نہ مل سکیںتازترین

April 01, 2024

لاہور سمیت پنجاب بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔ پنجاب کے 48 ہزار سکولوں میں نیا تعلیمی سال شروع ہونے کے باوجود طلبہ کو تاحال مفت کتابیں نہیں مل سکیں جس کے باعث طالب علم کتابوں کے بغیر ہی سکول آنے پر مجبور ہیں۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ مفت کتابیں شائع کر کے سرکاری سکولوں میں تقسیم کرتا ہے، امتحانات کے نتائج آنے سے پہلے مفت کتابیں سکولوں میں پہنچا دی جاتی ہیں۔ رواں برس شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال میں تاحال کسی بھی سرکاری سکول میں نیا کورس نہیں پہنچ سکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی