گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے۔منڈی بہائوالدین میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پھالیہ میں یونیورسٹی آف گجرات کیمپس کے قیام کیلئے پوری کوشش کروں گا۔گورنر پنجاب نے کشتی حادثے میں مرنے والوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے کشتی سے یورپ جانے والے نوجوان کی موت افسوسناک ہے، انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے انہیں نشان عبرت بنایا جائے، اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر کے اس کام کو روکا جائے اور اس سلسلے میں وزیراعظم سے بھی بات کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی