i پاکستان

پنجاب میں مریضوں کیلیے آسانی، سرکاری اسپتالوں کو ادویات کی ڈیجیٹل، مینول فہرستیں آویزاں کرنیکا حکمتازترین

March 26, 2025

اسپیشل سیکریٹری صحت نے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فہرستیں جاری کرنے کا حکم دیدیا، ڈیجیٹل، مینول فہرستیں آویزاں کرنا ہونگی۔تفصیل کے مطابق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر پنجاب کی جانب سے بڑا اقدام سامنے آیا ہے، اب سرکاری اسپتالوں میں کون کون سی دوا دستیاب ہے یہ سب کی نظرمیں ہو گا، اسپشل سیکریٹری نے کہا کہ ہر سرکاری اسپتال اب دواں کی ڈیجیٹل، مینول فہرستیں آویزاں کریگا۔اسپیشل سیکرٹری صحت طارق محمود رحمانی کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں شکایات کانٹرز فعال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ طارق رحمانی نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے، اسپتالوں میں ڈیوٹی روسٹر آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسپیشل سیکرٹری صحت نے اسپتالوں میں صفائی ستھرائی بھی یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی ہے، فیصلے اسپیشل سیکرٹری صحت آپریشنز پنجاب کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی