i پاکستان

ایف آئی اے ملتان زون میں کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتارتازترین

January 23, 2026

ایف آئی اے نے ملتان زون میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ایف آئی اے ملتان زون کی جانب سے کی گئی، گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی، انسانی سمگلنگ اور جعلی پاکستانی کرنسی بنانے میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان میں اللہ دتہ، نعیم الحسن اور محمد انس شامل ہیں جبکہ ملزمان کو ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور جہانیاں سے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم اللہ دتہ جعلی کرنسی میں ملوث ہے جبکہ ملزم سے کیمیکلز، پیپرز اور ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی برآمد کر لی گی۔ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم نعیم الحسن نے شہری کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ ملزم محمد انس حوالہ ہنڈی میں ملوث ہے، ملزم سے 40 لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔مزید برآں ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کیان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی