نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ بنانے اور دیگر شناختی دستاویز کی تیاری کیلئے برطانیہ میں موبائل رجسٹریشن ڈرائیو کا آغاز کرے گی۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اس مہم کا باضابطہ آغاز آج 24 جنوری 2026 بروز ہفتہ سے ہوگا۔اتھارٹی کے اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ضروری شناختی خدمات فراہم کرنا ہے، موبائل رجسٹریشن برٹن آن ٹرینٹ، برمنگھم اور بریڈ فورڈ، ڈونکاسٹر کے مقام پر عوام کی سہولت کیلئے موجود ہوگی۔اس دوران پاکستانی شہری اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ، نیکوپ نیز فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی تجدید اور درج کروا سکیں گے۔
نادرا نے شرکا کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے پرانے شناختی کارڈ یا ب فارم ہمراہ لائیں تاکہ کارروائی جلد مکمل ہوسکے۔ادارے کا کہنا ہے کہ خواتین کی سہولت کے لئے علیحدہ کانٹر اور خواتین عملہ موجود ہوگا۔ علاوہ ازیں نادرا نے شرکا کو پاک آئی ڈی ایپ کے استعمال کی ترغیب دی ہے جس سے رجسٹریشن کے معاملات میں مزید آسانی میسر آئے گی۔ سرکاری ملازمت کی درخواست بھی جمع کروانے کی بھی سہولت ممکن ہو گی۔نادرا کے متعلق مزید معلومات اور آپ ڈیٹس کے لیے شہری نادرا سرکاری ویب سائٹ یا واٹس ایپ چینل وزٹ کر سکتے ہیں جبکہ شکایات ان لائن پورٹل میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی