i پاکستان

پنجاب میں جیل انڈسٹری میں کام کرنیوالوالے قیدیوں کا معاوضہ ملنا شروعتازترین

March 22, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت جیل انڈسٹری میں کام کرنے والے قیدیوں کو معاوضہ ملنا شروع ہوگیا۔ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں قیدیوں کو نوروزی چپل کی تیاری پر معاوضہ دیا گیا ، قیدیوں کے ہاتھوں تیار کردہ نوروزی چپل مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہے، عید سے قبل قیدیوں کو ان کی محنت کا صلہ اجرت کی صورت میں دیا گیا۔گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قیدیوں کی تیار کردہ پراڈکٹس کی فروخت، کسٹمر سروس اور ڈیلیوری میں معاون ہے ،پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدی مختلف مصنوعات تیار کر رہے ہیں۔جیلوں میں اعلی معیار کا فرنیچر، قالین، ہینڈی کرافٹس، برتن، پیپر، ٹائلیں، فینائل، پرفیوم، صابن، ایل ای ڈی بلب، ٹشو پیپر، فٹبال وغیرہ تیار ہو رہے ہیں ، مختلف جیلوں میں قیدیوں کو موٹر مکینک، حجام، خانساماں، بیوٹیشن اور آئی ٹی کے کورسز بھی کروائے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی