الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن ٹریبونلز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کرنے کیخلاف درخواستوں پر ہائیکورٹ کے 4ججز سماعت کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریبونلز کے ججز میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس مرزا وقاص رف شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی