i پاکستان

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست بغیر کارروائی ملتویتازترین

July 29, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی رخصت کے باعث درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔ پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب زبیر کسانہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست میں دفعہ 144 کے نفاذ پر قانونی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست میں مقف اپنایا گیا کہ دفعہ 144 کا نفاذ جان بوجھ کر سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کیلئے کیا گیا ہے، تحریک انصاف نے 26 جولائی کو احتجاج کا اعلان کیا اور پنجاب حکومت نے دفعہ 144 لگا دی۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کا یہ بنیادی حق ہے کہ وہ احتجاج کرے، پنجاب حکومت کے دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی