پنجاب حکومت نے 7 اضلاع کے لئے ستلج انڈس اکنامک نیٹ ورک پراجیکٹ کی منظوری دے دی، منصوبے کے تحت ان اضلاع کو موٹرویز سے منسلک کیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 160 ارب روپے کے ستلج انڈس اکنامک نیٹ ورک منصوبے کی منظوری دی گئی، منصوبے کے تحت قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں اور بہاولپور کو موٹرویز اور انڈس ہائی وے کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں قصور سے رنگ روڈ لاہور تک کوریڈور کو مکمل کیا جائے گا جس پر 15 ارب روپے لاگت آئے گی، اس منصوبے سے 7 اضلاع کے نو قصبوں اور چھوٹے شہروں میں کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی