i پاکستان

پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی طے کرلیتازترین

April 29, 2024

پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی طے کرلی۔ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق حکومت کے پاس اگلے سیزن تک 23لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے، کسانوں کے پاس جو گندم ہے، بارشوں کی وجہ سے اس میں نمی ہے، نمی والی گندم حکومت کے لیے اسٹور کرنا ممکن نہیں۔ذرائع کے مطابق کسانوں کو فی من سبسڈی دینے کے فیصلے پر غور شروع کردیا، حکومتی پالیسی پر پورا ا ترنیوالے کسانوں کو400سے600روپے فی من سبسڈی دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق حکومت نے بین الصوبائی نقل و حمل سے بھی پابندی اٹھالی ہے جس سے متعلق باقاعدہ اعلان جلد ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی