i پاکستان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں فوڈ میلہ لگانے کا فیصلہ،انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی تشکیلتازترین

January 16, 2023

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں نیشنل اور انٹرنیشنل فوڈ میلہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی انتظامیہ نے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ فوڈ فیسٹیول میں اندرون اور بیرون ممالک کے مشہور کھانے دستیاب ہوں گے جبکہ پاکستان کے تمام صوبوں کے کھانے بھی دستیاب ہوں گے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ بیرون ممالک لندن، ہالینڈ، ترکی، ایران، چین سمیت دیگر ملکوں سے کھانے کے اسٹال لگائے جائیں گے۔ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلہ فوڈ فسیٹیول ہوگا۔مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ کھانے پینے اور تفریح کے شوقین افراد کے لیے بہترین موقع ہوگا، فوڈ فیسٹیول 10 سے 12 جنوری کو ایکسپو سینٹر جوہر ٹان میں لگایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی