i پاکستان

پنجاب ،دھند کے باعث مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 42 افراد زخمیتازترین

December 28, 2023

دھند کی وجہ سے گاڑیاں ٹکرانے اور دوسرے حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 42 افراد زخمی ہو گئے۔ جہلم میں جی ٹی روڈ پر چونگی نمبر پانچ کے قریب دھند کی وجہ سے 10 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں 30 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے کے باعث جی ٹی روڈ بھی بند کر دی گئی۔ ادھر شیخوپورہ میں ہرن مینار کے قریب شدید دھند کے باعث مسافر وین الٹ گئی، حادثے میں 4 خواتین سمیت 12 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی