i پاکستان

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا غلط استعمال ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر فرد جرم کی کارروائی موخر، سماعت 26 اپریل تک ملتویتازترین

April 12, 2025

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیات پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کی۔دورانِ سماعت سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال سے متعلق کیس کی آئندہ سماعت پر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی