پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی گاڑی پر مشتعل افراد کی جانب سے پتھرا ئوکیا گیا۔تفصیل کے مطابق نثار کھوڑو کو سکھر جلسے میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے جیل روڈ پر مشتعل افراد نے گھیر لیا۔ نثار کھوڑو کے ساتھ پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور مقامی رہنما بھی گاڑی میں موجود تھے۔پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشتعل افراد نے ہاتھوں میں جیے سندھ قومی محاذ کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مشتعل افراد نے نثار کھوڑو کی گاڑی کو دیکھتے ہی پتھرا ئوکیا گاڑی پر لاٹھیاں برسائیں۔ کسی بھی سیاسی رہنما پر پتھرائو اور لاٹھیاں برسانا شرپسندی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی