i پاکستان

پیپلز پارٹی کا تاج حیدر کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلانتازترین

April 09, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلز پارٹی نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا، اس دوران پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں 3 روز تک معطل رہیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 83 برس میں انتقال کر گئے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی