پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا کہ پیکا ایکٹ جھوٹے صحافیوں کے لئے ہے، یہ وہ صحافی ہیں جو موبائل فون اٹھا کر لوگوں کی ویڈیو بناتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بولنے کی آزادی کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کو بلیک میل کیا جائے یا کسی کو ہراساں کیا جائے، یہ بل اصل اور پیشہ ور صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائے گا۔دانیال چوہدری نے کہا کہ آزادی رائے کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کو بلیک میل کیا جائے، جو صحافی پیمرا کے تحت ہیں، انہیں ہدف نہیں بنایا جائے گا، یہ درست ہے کہ ہمیں پیکا ایکٹ کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا چاہیے تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی