وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور پیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام معاملات طے کرنے کے لیے طریقہ کار طے کر لیا ہے۔ ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پنجاب کے لیے 9 نکات پیش کیے ہیں جن پر وزیر اعظم نے کمیٹی بنادی تھی اس کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ارکان شامل ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام معاملات طے کرنے کے لیے طریقہ کار طے کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بھی آن بورڈ لے لیا گیا ہے، پارٹی سربراہ نواز شریف سے بھی بات ہوگئی ہے، پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے ہم پیپلزپارٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی