وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماں کے درمیان اختلافات کوئی بڑی بات نہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ گھرکے اندر بھی اختلاف ہوتے ہیں، ہماری پارٹی اور نظریہ ایک ہے، پارٹی کا لیڈربھی ایک ہی ہے، پارٹی میں ہم پہلے ورکر اور پھرعہدیدار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے درمیان موجود اختلافات کوئی بڑی بات نہیں ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ پارٹی نے جب بھی احتجاج کی کال دی، ہم تیار ہیں، اس بار پارٹی کی کال پر بھرپور تیاری کے ساتھ احتجاج کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی