i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما رف حسن پر حملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیلتازترین

May 23, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی   سیکریٹری اطلاعات رؤ ف حسن پر حملے کی تحقیقات کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی زیر قیادت 3 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق  پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ٹیم کو انسپکٹر جنرل پولیس  (آئی جی پی)سید علی ناصر رضوی نے نوٹیفائی کردیا۔ پولیس نے ایک نیوز ٹی وی چینل سمیت مختلف ذرائع سے اکٹھے کیے گئے حملے کے 7 سے 8 ویڈیو کلپس کو فرانزک معائنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو بھیج دیا، ترجمان   نے کہا کہ پولیس نے فوٹیج اور ویڈیوز کا بھی جائزہ لیا لیکن اس میں حملہ آوروں کے چہرے واضح نہیں ہیں۔انہوں نے مزید بتائا کہ مشتبہ افراد کی نشاندہی کرنے اور ان میں سے حملہ آوروں کی شناخت کے لیے علاقے کی جیو فینسنگ کی جا رہی ہے۔آبپارہ پولیس نے رؤف حسن کی شکایت پر نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 324، 109 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے تاہم  پی ٹی آئی نے حکومتی اقدام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس فعل کے اصل مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی