i پاکستان

پی ٹی آئی والے ساتھ بیٹھنے کی بات صرف پارلیمنٹ کی حد تک کرتے ہیں،مائزہ حمیدتازترین

September 13, 2024

مسلم لیگ(ن)کی رہنما مائزہ حمید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ساتھ بیٹھنے کی بات صرف پارلیمنٹ کی حد تک کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ، سپریم کورٹ پر حملے پی ٹی آئی کے ریکارڈ کا حصہ ہیں، پی ٹی آئی کو اب پارلیمنٹ اور پالیسیاں یاد آگئیں، ماضی میں پی ٹی آئی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بناتی رہی۔ مائزہ حمید نے کہا کہ اسپیکر پارلیمنٹ کی بالادستی، ارکان کی عزت کی بات کرتے ہیں، وزیراعلی کے پی نے خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے، پی ٹی آئی والے ساتھ بیٹھنے کی بات صرف پارلیمنٹ کی حد تک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف حملہ آور، دوسری طرف پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں، پارلیمنٹ کو سپریم کرنا اسپیکر کی ذمہ داری ہے اور وہ پوری کررہے ہیں، ن لیگ کے ارکان کو پروڈکشن آرڈر کے باوجود اسمبلی میں نہیں لایا جاتا تھا۔مائزہ حمید نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بات چیت کرنی ہے تو اسپیکر کو اعتماد میں لے کر پہلا قدم اٹھائیں، وزیراعلی کے پی نے جو تقریر کی اس پر معافی مانگیں، لاہور میں جلسہ کرنے جارہے ہیں لیکن ان کے پاس لوگ ہی نہیں، پی ٹی آئی دور میں ہمارے جلسوں میں اس سے زیادہ رکاوٹیں لگائی جاتی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی