الیکشن کے روز ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن سدنھ اسمبلی رابستان خان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں 50 ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے، رابستان خان کو سندھ بلدیاتی الیکشن کے دن 15 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ رہنما تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت میں مقف اپنایا کہ رابستان کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیاد پر کیا گیا۔ یاد رہے کہ 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن کے دن دو سیاسی پارٹیوں کے رہنماں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد کارکنان بڑی تعداد میں پولنگ سٹیشن کے باہر جمع ہو گئے تھے، واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے پی ٹی آئی ممبر اسمبلی رابستان خان کو حراست میں لے لیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی