i پاکستان

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ پر حملہ آور ہوئی اس میں معافی کافی نہیں ،سزائیں بھی ہونگی، طلال چوہدریتازترین

March 25, 2025

وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لئے معافی کافی نہیں بلکہ سزائیں بھی ہوں گی۔ انہوں نے یہ بات پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے معافی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ پر حملہ آور ہوئی، اس میں معافی کافی نہیں ہوگی بلکہ سزائیں بھی ہوں گی۔ طلال چوہدری نے قومی سلامتی کا اجلاس دوبارہ بلانے کی بلاول بھٹو کی تجویز پر کہا کہ ہم چاہیں گے پی ٹی آئی قومی سلامتی پر ہمارے ساتھ بیٹھے اور اپنا کردار ادا کرے لیکن کسی کی بلیک میلنگ سے یہ جنگ روکی نہیں جا سکتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی طبیعت کی خرابی کے باعث کچھ اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی