i پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئےتازترین

January 24, 2025

پارلیمنٹ کے جمعہ کو مشترکہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ۔پارلیمنٹ کے اطراف میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر پولیس اور نیم فوجی دست تعینات کیے گئے ۔جمعہ کے روز سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ہدایت کی روشنی میں پارلیمنٹ کے تمام اطراف میں داخل ہونے والے راستوں پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے ۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ نیم فوجی دستے بھی جگہ جگہ تعینات کیے گئے تھے۔سخت ترین چیکنگ کے انتظامات کیے گئے تھے۔پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے تمام گیٹوں پر اضافی نفری کی تعداد کو دگنا کر دیا گیا تھا۔جبکہ سول کپڑوں میں ملبوس سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد میں پارلیمنٹ کو گھیرے میں لیا ہوا تھا۔اس موقع پر حکومت نے ڈنڈا بردار سیکورٹی پر مامور عملے کو بھی تعینات کیا گیا تھا جو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتہائی الرٹ تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی